ملک میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

ملک میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے
ملک میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

Webdesk

|

31 Oct 2024

کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر اضافے کے بعد 2777 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!