ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں
Webdesk
|
22 Oct 2024
کراچی : آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی نئی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2737ڈالر کی نئی بلند سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 283400روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 242970روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3150روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2700.62 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment