ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی
گزشتہ دو روز سونے کی قیمت میں 42 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔
Webdesk
|
30 Jan 2026
کراچی: ملک کی تاریخ میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا ئو30ہزار 435 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی اونس میں قیمت355ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد فی اونس سونے کا بھائو5150 ڈالر ہوگیاہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سونے کی قیمت میں 42 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments
0 comment