مویشی منڈی کے اطراف 20 سے زائد چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

Webdesk
|
18 Apr 2025
ناردن بائی پاس مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اکرام نے کہا ہے کہ تیسری بار ناردن بائی پاس پر مویشی منڈی لگائی جارہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر لگتی رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ مویشی منڈی کی سلور جوبلی ہے جسکا 19اپریل کو باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
مویشی منڈی 1200 ایکڑ اور 20 بلاکس پر مشتمل ہوگی، منڈی میں کھانا، پانی اور اور چارے سمیت تمام چیزیں باہر سے لانے کی اجازت ہوگی۔
منڈی سے لیکر معمار تک پولیس کی مسلسل پیٹرولنگ ہوتی رہے گی، مویشی منڈی آنے والوں کے تحفظ کے لیے 20 سے زائد پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں۔
منڈی کی پارکنگ کی فیس میں 50 فیصد تک کی کمی کردی گئی ہے، بائیک کی فیس1600، گاڑی کی 3250 اور ٹرک 5000روپے ہے۔
منڈی کے بیوپاری اپنی خواہش کے مطابق اپنے اسٹالز بنائیں گے، منڈی کے جنرل بلاک میں مختص جگہ کا کوئی کرایہ بیوپاری سے نہیں لیا جارہا ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم منڈی میں آنے والے والے مویشیوں کا معائنہ کریں گی۔
Comments
0 comment