مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اب تک 50 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور فروخت ہو چکے ہیں۔
مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Webdesk

|

29 May 2025

کراچی :  عیدالاضحی میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال ساتویں آسمان پر ہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔

مویشی دوست منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک 50 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور فروخت ہو چکے ہیں۔

تاہم جانوروں کی قیمتیں عام خریدار کی پہنچ سے باہر نظر آ رہی ہیں، منڈی میں ایک چھوٹی بچھیا کی قیمت 2 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 3 سے 4 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔

بڑے اور ہیوی جانوروں کی قیمتیں 5 لاکھ سے شروع ہو کر کئی لاکھ روپے تک جا رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی آسان نہیں رہی، قیمتیں سن کر دِل دہل جاتا ہے، منڈی کا چکر لگانا بھی اب ایک مشکل کام بن چکا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آمد عیدالاضحی تک جاری رہے گی اور منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!