انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کیلیے بڑی سہولت پیش

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کیلیے بڑی سہولت پیش

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ سہولت پیش کی گئی ہے
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کیلیے بڑی سہولت پیش

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے ’’اثاثوں کی تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو‘‘ کا کالم ختم کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وزیرِاعظم نے اس نئے کالم کے جائزے کے لیے وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِمملکت برائے خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شامل تھے۔

کمیٹی نے غور و خوض کے بعد سفارش دی کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ختم کر دیا جائے تاکہ گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے اس سفارش کی منظوری دے دی۔

ایف بی آر نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے، اس لیے ٹیکس دہندگان کو جلد از جلد اپنے ریٹرن فائل کرنے چاہییں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!