سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا
سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2026

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر ایٹ کے میچ میں کولمبو کے اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔ جس میں ٹاس کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد بارش ہونے کی وجہ سے پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا اور میچ شروع نہ ہوسکا، تھوڑی دیر انتظار کے بعد میچ ریفری نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

میچ کے رُکنے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس سے پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کو فائدہ ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!