پاکستان میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا
400 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔
Webdesk
|
30 Jul 2024
کراچی : آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فی تولہ سونے کا بھائو 400 روپے کم ہوا ہے۔
400 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھا 344 روپے کم ہوکر 216650 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھا 2 ڈالر کم ہوکر 2390 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment