پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی
دس گرام سونا 1629 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہوگیا۔

Webdesk
|
22 May 2025
پاکستان میں مسلسل اضافے کے بعد آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونا 1629 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 19 ڈالر کمی سے فی اونس 3291 روپے کا ہوگیا۔
Comments
0 comment