پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہوگئی؟
10گرام سونے کا بھا 4716 روپے کم ہوکر2 لاکھ 28 ہزار 395روپے ہے۔
Webdesk
|
14 Nov 2024
پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کا بھا 4716 روپے کم ہوکر2 لاکھ 28 ہزار 395روپے ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھا 55 ڈالر کم ہوکر 2552 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment