پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چین میں گدھے کے گوشت کی مانگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، مقامی تاجر
پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2024

پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر لیاری گدھا منڈی میں، جہاں تاجر اور خریدار سودے کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گدھوں کی قیمت میں 20 سے 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو گدھا پہلے ایک لاکھ روپے میں فروخت ہوتا تھا اُس کی قیمت تین لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتیں بڑھنے کی وجہ چین کو  گدھے کے گوشت کی ایکسپورٹ ہے کیونکہ وہاں سے بہت زیادہ آرڈر مل رہے ہیں تاہم گدھا گاڑی چلانے والے قیمتیں بڑھنے سے بہت پریشان ہیں۔

مقامی تاجروں نے بتایا کہ قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں اور اب ہمیں اپنے کاروبار خطرے میں نظر آرہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!