پاکستان میں رواں سال بے روزگاری اور مہنگائی مزید کم ہوگی، آئی ایم ایف کی خوش خبری

پاکستان میں رواں سال بے روزگاری اور مہنگائی مزید کم ہوگی، آئی ایم ایف کی خوش خبری

آئی ایم ایف نے رواں سال کی آؤٹ لک جاری کردی
پاکستان میں رواں سال بے روزگاری اور مہنگائی مزید کم ہوگی، آئی ایم ایف کی خوش خبری

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال 2024-25پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی کر دی۔

 آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں رواں سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی، بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق معاشی ترقی کی رفتار میں بتدریج تیزی متوقع ہے، پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی جو گزشتہ سال 23 فیصد سے زیادہ تھی۔

اعلامیے کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 12 فیصد ہدف کے مقابلے 10.6 فیصد تک محدود رہنے کی بھی توقع ہے رواں مالی سال شرح نمو 3.2 فیصد رہے گی، اگلے سال 4 فیصد جبکہ سال 2029 تک بتدریج 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں عالمی معیشت 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، البتہ علاقائی تنازعات، سماجی تناوٴ اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے پیٹرولیم مصنوعات اور اجناس کی عالمی سپلائی اور پالیسی ریٹ میں کمی کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں الکیشنز سے عالمی معاشی پالیسیوں میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!