پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 82 ہزارروپے فی تولہ سے تجاوزکرگیا۔
پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Webdesk

|

21 Oct 2024

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 82 ہزارروپے فی تولہ سے تجاوزکرگیا۔

24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 500 روپے بڑھ کر 282300 روپے ہوگئی،10 گرام سونے کے بھائو 429 روپے بڑھ کر 242027 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے،سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق گولڈ مہنگا ہونے کی وجہ ایران اسرائیل کشیدگی،امریکہ اور یورپ میں شرح سود میں کمی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!