پاکستان میں سونے کے نرخ آج پھر کم ہوگئے

پاکستان میں سونے کے نرخ آج پھر کم ہوگئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2632ڈالر کی سطح پر آگئی۔
پاکستان میں سونے کے نرخ آج پھر کم ہوگئے

Webdesk

|

6 Jan 2025

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی نرخ کم ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2632ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کی کمی سے دو لاکھ 75 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 235768روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!