پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
اس اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہے۔
Webdesk
|
1 Aug 2024
آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھی ہے۔
اس اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہے۔
بیان کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا 1201روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے سے 2432 ڈالر ہے۔
Comments
0 comment