پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
10 گرام سونا 343 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 276روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
Webdesk
|
5 Jun 2024
پاکستان بھر میں قیمتی دھات سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام سونا 343 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 276روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 2332 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment