پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے اہم خبر
پرائز بانڈ 31 دسمبر تک تبدیل کیے جاسکتے ہیں
ویب ڈیسک
|
28 Dec 2024
پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے اہم خبر یہ ہے کہ اس کی واپسی کی مدت میں صرف چار دن باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پرائز بانڈ واپس کرنے کی مدت ختم ہونے میں صرف چار دن باقی ہیں۔
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 40 ہزار، 25ہزار، 15ہزار، 7500مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے، جن شہریوں کے پاس مذکورہ مالیت کے پرائز بانڈز ہیں وہ واپس کردیں۔
مذکورہ بانڈز ہیڈ آفس سمیت کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں آخری تاریخ کے بعد پرائز بانڈ واپسی یا تبادلے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
Comments
0 comment