اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نیا ریکارڈ

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نیا ریکارڈ

حصص کی مالیت میں مزید 87ارب 30کروڑ 5ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا
اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نیا ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

 منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کیوجہ سے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ  گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاروباری دورانیے کے دوران 100 انڈیکس کی 62500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرگیا، تیزی کے سبب 49.08فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 87ارب 30کروڑ 5ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

کاروباری دورانیے کے دوران غیرملکیوں کے ساتھ میوچل فنڈ اور انفرادی نوعیت کی انویسمنٹس بڑھنے سے ایک موقع پر 544پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 63000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن اس دوران وقفے وقفے سے فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے ایک موقع پر 278پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 462.97 پوائنٹس کے اضافے سے 62956.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 174.80پوائنٹس کے اضافے سے 21003.67 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 982.55 پوائنٹس کے اضافے سے 107076.67پوائنٹس اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 596.85 پوائنٹس کے اضافے سے 30857.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 4.23فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 76کروڑ 54لاکھ 18ہزار 288 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار  383 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 188 کے بھاو میں اضافہ 177 کے داموں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہوئسٹ پاکستان بھاو 76روپے بڑھکر 1277روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاو 52.70روپے بڑھکر 1146.70روپے ہوگئے جبکہ پریمیر شوگر بھاو 31.25روپے گھٹ کر 450روپے اور ملت ٹریکٹر کے بھاو 24.93روپے گھٹ کر 630.91 روپے ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!