پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک بڑی کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک بڑی کمی کا امکان

فی لیٹر پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2025

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔

تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!