پیٹرول کی قیمت میں اضافہ
رات 12 سے اگلے 15 دن تک نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا

ویب ڈیسک
|
31 May 2025
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔
اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 252.63روپے فی لیٹر سے بڑھ کر253.63 روپے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64روپے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔
Comments
0 comment