پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

1 Sep 2025

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے اور یہ اگلے پندرہ دن تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل (کیروسین آئل) کی قیمت میں 1.46 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

تاہم، سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!