پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلےی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین عوام کو ریلیف دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کرنے جارہی ہے اور امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی ہوجائے۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یہ کمی متوقع ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دن میں بین الاقوامی مارکیٹ میں بالترتیب $2 اور $3 فی بیرل کی کمی دیکھی گئی۔ حکام نے بتایا کہ پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر سے کم ہوکر 87.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی گزشتہ 15 روز کے دوران تقریبا 96.93  ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم، حکومت یکم اگست کو مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دے گی۔ پچھلے دو پندرہ دنوں کے جائزوں میں، وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے پی او ایل کی قیمتوں میں تقریباً 17 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اس وقت پٹرول 275.60 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 286.63 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!