پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

Webdesk

|

3 Jun 2025

 اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے سال کاربن لیوی بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر عائد کر دی جائے گی۔

آئندہ مالی سال 26-2025 میں کاربن لیوی سے 45 ارب روپے تک حاصل ہو سکیں گے جب کہ مالی سال 2027 کے دوران کاربن لیوی کی آمدن دگنی ہو جائے گی۔

کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!