سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول
اس سے قبل سعودی عرب نے تین ارب ڈالر جمع کرائے
ویب ڈیسک
|
21 Apr 2026
پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت کی ایک اور قسط موصول ہو گئی ہے، جس کے تحت ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرا دیے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق یہ رقم تین ارب ڈالر کے مجموعی پیکج کا حصہ ہے۔ اس سے قبل دو ارب ڈالر کی پہلی قسط 15 اپریل کو موصول ہوئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مالی تعاون کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا اور معیشت کو استحکام فراہم کرنا ہے۔
اس سے پہلے سعودی حکومت پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی مالی سہولت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دے چکی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اس ڈپازٹ کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment