سندھ حکومت کا پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان

خواتین کم سے کم کرایہ دے کر ایئر کنڈیشنز بسز میں سفر کرسکتی ہیں۔
سندھ حکومت کا پنک بس سروس 2 ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان

Webdesk

|

22 Apr 2024

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے 2 ماہ کے لیے پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنک بس سروس کی پذیرائی پوری دنیا سے ہوئی، غیرملکی میڈیا نے پاکستان آکر کوریج کی، ہم نے پہلی بار خواتین کے لیے بس سروس شروع کی، خواتین کم سے کم کرایہ دے کر ایئر کنڈیشنز بسز میں سفر کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں خواتین کے لیے ایسا ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں، میرپور خاص میں بھی پیپلزبس سروس شروع کی، تمام بسز میں خواتین کے لیے جگہ مخصوص ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پنک بس میں صرف خواتین ہی سفر کرسکتی ہیں، خواتین کو ڈرائیونگ کا موقع بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ پنک بس سروس سے خواتین کو بہت سہولت ہے، عام بسز میں خواتین کا مخصوص حصہ بہت چھوٹا ہوتا ہے، رش کے باعث خواتین کو سفر میں مشکلات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز بس سروس میں کرایہ 50 روپے ہے، میں چاہتی ہوں کہ خواتین کے لیے کرایہ نہ ہو۔

فریال تالپور نے کہا کہ تھرپارکر میں خواتین ٹرک ڈرائیورز ہیں، خواتین اور مرد سب کام کریں گے تو معاشی بہتری آئے گی، عوام کو باعزت ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!