سندھ پر قدرت مہربان، قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت

سندھ پر قدرت مہربان، قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت

سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا
سندھ پر قدرت مہربان، قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2024

سندھ کے ضلع سجاول میں کھدائی کے دوران کنویں سے قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

سائٹ پر کام کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا جس سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سجاول میں نور ویسٹ کنواں نمبر1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی، گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔

اعلامیے کے مطابق گیس کی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد حصص کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!