اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند

مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی، 256 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 78 ہزار 890 پوائنٹس قائم کر لی جبکہ آج ٹریڈنگ کے دوران 2094 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ 

ترجمان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 45 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ جن کی مالیت 20 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ 

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,890 جبکہ کم ترین سطح 76,896 پوائنٹس رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!