اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

گورنر اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

  کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کیلیے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر کے  اسے 19.5 فیصد کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں افراط زر اور بیرونی اکاؤنٹس میں تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح کم جبکہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے اور افراط زر میں بھی مسلسل کمی ہورہی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے گورنر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ افراط زر 12.6 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ 38 فیصد تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کے 100 بیسز پوائنٹس میں مزید ایک فیصد کمی کی جارہی ہے جس کے بعد شرح سود کم ہوکر 19.5 مقرر کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شرح سود کے 100 بیسز پوائنٹس میں مزید ایک فیصد کمی کی جارہی ہے جس کے بعد شرح سود کم ہوکر 19.5 مقرر کردی گئی ہے۔ گورنر نے بتایا کہ افراط زر میں کمی کے ساتھ جاری کھاتے کا خسارہ بھی کم ہوا جبکہ  گزشتہ مالی سال یہ 70 کروڑ ڈالر تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ  جاری کھاتے میں اور ذخائر دونوں میں بھی بہتری آرہی ہے، جون 2024ء تک ذخائر 5 ارب ڈالر بڑھ کر 9.4 ارب ڈالر  ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!