سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں اضافہ ہوگیا
فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
29 Jan 2024
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے نتائج پاکستان میں بھی نظر آئے اور سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2050 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment