سونا مزید 2400 روپے فی تولہ مہنگا

سونا مزید 2400 روپے فی تولہ مہنگا

سونے کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار بھی کراس کرگئی
سونا مزید 2400 روپے فی تولہ مہنگا

ویب ڈیسک

|

17 May 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 201 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں ہفتے کو بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 058روپے بڑھ کر 2لاکھ 90ہزار 209روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 416روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 28روپے کے اضافے سے 2ہزار 923روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!