سونا مزید مہنگا، آج کتنی قیمت بڑھی؟
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نظر آئے
ویب ڈیسک
|
14 Jun 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعے کو ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 2323ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 241500روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کے اضافے سے 207047 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment