سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کی کمی ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2391ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

Webdesk

|

23 Jul 2024

 کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کی کمی ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2391ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 250500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 214763 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!