سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کا اضافہ ہوگیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ

Webdesk

|

6 Aug 2024

کراچی:  سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں منگل کے روز 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہو گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!