سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی

فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 933روپے کے اضافے سے 3لاکھ 79ہزار 880روپے کی سطح پر آگئی
سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2026

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دوسرے دن بھی 43ڈالر 70سینٹس کے بڑے اضافے سے 4ہزار 219ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت مزید 4 ہزار 379روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 44ہزار 336روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 933روپے کے اضافے سے 3لاکھ 79ہزار 880روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 68ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7ہزار 279 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 6ہزار 199روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!