سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی

10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 785روپے کمی کے بعد 3لاکھ 86ہزار 987 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی

Webdesk

|

8 Jun 2026

کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 3  ہزار 94 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک میں فی تولہ سونا3  ہزار 94  روپے سستا ہوا جس سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار233 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 785روپے کمی کے بعد 3لاکھ 86ہزار 987 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونیکی مالیت30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 297 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!