سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کی بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 259 روپے گر کر 7894 روپے پر آگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600  روپے کی بڑی کمی

Webdesk

|

3 Jun 2026

کراچی : ایران امریکا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں8  ہزار600  روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپیکم ہوکر 401030 روپے ہوگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں 86 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4454 ڈالر پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 259 روپے گر کر 7894 روپے پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!