سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اُٹھے

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اُٹھے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اُٹھے

Webdesk

|

11 Nov 2024

پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اس کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

 جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کا بھا 1115 روپے کم  ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھا 13 ڈالرکم ہو کر 2670 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!