سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کو فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ریٹ 2039 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر دو لاکھ 16 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار  185 روپے تک پہنچ گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!