سونے کی فی تولہ قیمت ایک اور ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ہفتے کے روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 72 ہزار روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے ساتھ 233,625 روپے پر فروخت ہوئی۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران 10 ڈالر اضافے کے بعد 2 لاکھ 622 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس چاندی کی قیمت 2950 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment