سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہے۔

Webdesk
|
30 Apr 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کے بعد 3276 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment