سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

سونے کی قیمت ایک بار پھر اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ قیمت 400 اضافے کے بعد دو لاکھ 92 ہزار 200 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ڈھائی لاکھ تجاوز کرگئی اور فی دس گرام کی لین دین 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے پر ہوئی۔

اُدھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران پانچ ڈالر اضافے سے 2797 ڈالرز فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!