سونے کی قیمت میں آج غیر معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں آج غیر معمولی اضافہ

گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہواتھا۔
سونے کی قیمت میں آج غیر معمولی اضافہ

Webdesk

|

5 Jan 2026

کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران  سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 9200 روپے اضافے سے 464762 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 7888 روپے اضافے سے 398458 روپے ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 92 ڈالر اضافے سے 4424 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہواتھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!