سونے کی قیمت میں بڑا اصافہ ، فی تولہ 3 لاکھ 48 ہزار کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں 46 ڈالرز کا اضافہ ہوا

ویب ڈیسک
|
16 Apr 2025
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اصافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کے بھاؤ میں تیزی کی وجہ سے پاکستانی صرافہ بازاروں میں قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے اضافہ، 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ3310 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment