سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک 54 ڈالرز کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

14 Dec 2023

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی سونا اچانک ہزاروں روپے بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 54ڈالر کے اضافے سے 2052ڈالر کی سطح پر آگئی۔ جس کے باعث جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 5700 روپے کے اضافے سے 218300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 4887روپے کے اضافے سے 187157روپے کی سطح پر آگئی۔

 

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کے اضافے سے 2650روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01روپے کے اضافے سے 2271.94روپے ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!