ثنا یوسف کے قاتل تک پولیس کیسے پہنچی؟

ثنا یوسف کے قاتل تک پولیس کیسے پہنچی؟

ملزم قتل کے بعد موبائل بھی لے کر فرار ہوگیا تھا
ثنا یوسف کے قاتل تک پولیس کیسے پہنچی؟

ویب ڈیسک

|

3 Jun 2025

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں گھر کے اندر قتل ہونے والی باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

یہ قتل معمہ تھا مگر اسلام آباد پولیس نے قاتل کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا جو خود بھی ٹک ٹاکر ہے اور اُس نے دوستی کی پیش کش متعدد بار مسترد ہونے پر چترالی ٹک ٹاکر کو قتل کیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق، ملزم (22 سالہ، میٹرک پاس) نے ثنا کو بار بار رابطے کے لیے مسترد کیے جانے پر قتل کیا۔  

پولیس نے قاتل کو کیسے پکڑا؟

پولیس نے قتل کے بعد وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور پھر سی سی ٹی وی اور ڈیجیٹل سراغ رسانی کا استعمال کرتے ہوئے 113 کیمرہ فوٹیجز اور 300+ کال ریکارڈز چیک کیے۔  

ان میں سے ایک نمبر سے قتل سے پہلے متعدد کالز کی گئیں تھیں جبکہ قاتل اپنے ہمراہ مقتولہ کا آئی فون بھی لے گیا تھا۔ جس کو ٹریس کیا گیا تو فیصل آباد کی لوکیشن آئی۔

پھر ملزم کو سوشل میڈیا پر بھیجے گئے پیغامات کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم نے ثنا کو قتل کرنے اور فون ساتھ لے جانے کا اعتراف کیا جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

آئی جی پولیس کے مطابق، ملزم نے دو جون کو ثنا کے گھر 8 گھنٹے انتظار کیا، لیکن جب اس نے ملنے سے انکار کر دیا تو اسے پلاننگ کے تحت قتل کیا۔  

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!