نیتن یاہو کا فوج کو غزہ پر 70 فیصد کنٹرول کرنے کا حکم

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ پر 70 فیصد کنٹرول کرنے کا حکم

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کنٹرول بڑھانے کا مقصد حماس کا اثر ختم کرنا ہے
نیتن یاہو کا فوج کو غزہ پر 70 فیصد کنٹرول کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

29 May 2026

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو غزہ میں 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کے تقریباً 60 فیصد حصے پر موجود ہے اور اب ہدف مرحلہ وار 70 فیصد علاقے تک پہنچنا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے 50 فیصد، پھر 60 فیصد تک پیش رفت ہوئی اور اب 70 فیصد تک جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس پر ہر طرف سے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اور باقی ماندہ عناصر سے بھی نمٹا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اس وقت غزہ کے تقریباً 64 فیصد علاقے پر مؤثر کنٹرول رکھتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!