سونے کی قیمت میں اضافہ، عوام کے ہوش اڑ گئے

سونے کی قیمت میں اضافہ، عوام کے ہوش اڑ گئے

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
سونے کی قیمت میں اضافہ، عوام کے ہوش اڑ گئے

ویب ڈیسک

|

30 May 2026

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خریداروں، خصوصاً شادی بیاہ کی تیاریوں میں مصروف خاندانوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!