سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کا اضافہ

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کا اضافہ

Webdesk

|

26 Jul 2024

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2373 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,51,500 روپے ہوگئی۔

 فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کے اضافے سے 215621 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!