سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی
فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی
ویب ڈیسک
|
16 Nov 2024
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2562ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ میں قیمت نیچے آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی ہوئی۔
حالیہ کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت 267400روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 229252روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment