سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی
ملک بھر میں چاندی 212 روپے اضافے سے 11640 روپے تولہ کی سطح پر موجود ہے۔
Webdesk
|
27 Jan 2026
کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، تاہم آج منگل کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 54 ہزار 871 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں چاندی 212 روپے اضافے سے 11640 روپے تولہ کی سطح پر موجود ہے۔
Comments
0 comment